Skip to product information
1 of 2

Ilm E Siasat | علم سیاست | Politics | ارسطو | Aristotle

Ilm E Siasat | علم سیاست | Politics | ارسطو | Aristotle

Regular price Rs.750.00
Regular price Rs.1,000.00 Sale price Rs.750.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
ارسطو ( 322-384 قبل مسیح) کلاسیکی عہد کا مشہور فلسفی ہے۔ اس نے 150 سے زائد رسائل و مکالمے تیار کئے تھے جو اس کے شاگردوں نے کتابی شکل میں مرتب کئے۔ اپنی شہرہ آفاق کتاب علم سیاست“ (Politics) میں وہ کسی ریاست کے لئے بہترین آئین کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس نے فرد اور ریاست کے تعلق ، مثالی ریاست کے تصور بعورت مرد کے تعلق، خاندانی نظام کی بقاء، ریاستوں اور سلطنتوں کے عروج وزوال اور شہریت جیسے موضوعات کو اس کتاب میں شامل کیا ہے۔
ارسطو کو علم سیاست کا بانی کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے اس علم کی تمام اصطلاحات کی مکمل تشریح کی ہے اور اس علم کو باقاعدہ مرتب و مدون کیا ہے۔ ارسطو کے نزدیک سیاست کے آغاز اور ارتقاء کا سلسلہ فطری ہے لہذا ریاست کی زندگی ایک فطری زندگی ہے۔ اس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے یہ حقیقت واضح کی کہ علم سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے که انفرادی آزادی کو مملکت کے اقتدار سے کیوں کر ہم آہنگ کیا جائے ۔ وہ پہلا سیاسی مفکر تھا کہ جس نے جمہوریت کو بہترین طرز حکومت قرار دیا ۔ اور عوام کے اقتدار اعلیٰ کی حمایت کی۔ اس کے نظر یہ حکومت سے نظریہ تقسیم یا تفریق اختیارات معرض وجود میں آیا۔ ارسطو نے انسانی زندگی پر اور سیاست پر معاشی و جغرافیائی حالات کی اہمیت اور گہرے اثرات کو واضح کیا ...
علم سیاست | Politics
ارسطو | Aristotle
ترجمہ | سعدود الحسن خان
صفحات | 360

10-Days Buyer Protection

View full details