3 Books Set رگ وید ، یجر وید اور سام وید
3 Books Set رگ وید ، یجر وید اور سام وید
Couldn't load pickup availability
رگ وید :ہندوازم کی پہلی مقدس کتاب
رگ وید ہندوٶں کی چار مقدس کتابوں میں سے ایک ہے۔ ہندوؤں کے اہم ترین اور قدیم ترین تہذیبی افکار کا مجموعہ ہے اس میں مختلف مظاہر فطرت کی تعلیم بھی شامل ہے۔ بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ ہندوستانی تہذیب کی پوری عمارت ویدوں کی تعلیم پر قائم ہے اور ویدوں میں سب سے زیادہ اہمیت رگ وید کو حاصل ہے۔ اس لیے ہندومت کے بنیادی اصولوں کو معلوم کرنے کے لیے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔ اندر، اگنی، ورن جیسے دیوتاؤں کی تعریف سے یہ وید بھرا ہوا ہے۔ رگ وید بہت سے مبہم سوالوں کے حل میں مدد دیتا ہے۔
” اگر انسان صحیح طور پر انسان بن جائے اور چار احکامات پر عمل کرے، ماں کی خدمت، باپ کی عزت، روحانی معلم کی اطاعت اور مہمان کی قدر و منزلت تو یقیناً خدا کو دیکھ سکتا“
رگ وید | پنڈت آشورام آریہ
صفحات 398
یجروید سناتن دھرم کا ایک اہم مقدس وید ہے۔ یہ چار ویدوں میں سے ایک ہے۔ اس میں یگّ کی اصل رسومات تحریر ہیں اور منتر کے الفاظ ہیں۔ یجر وید (یجس+وید) یہ ہندومت کے چار پاک ترین اہم مقدس کتب میں سے ایک ہے۔ یجر وید لفظی لحاظ سے مقدس کتاب ہے۔ یگّ میں کہے جانے والے لفظی منتروں کو ‘یجس’ کہا جاتا ہے۔ یجس کے نام پر ہی وید کا نام یجر وید پڑا ہے۔ یجر وید کے روحانی منتر رگ وید یا اتھر وید سے لیے گئے ہیں۔
یجروید | | پنڈت آشورام آریہ
صفحات 408
سام وید تیسرا وید ہے جو ایک ہزار آٹھ سو دس اشعار پر مشتمل ہے، اس میں شیریں نغمے اور دُھنیں شامل ہیں، اس وید کے تمام منتر گائے جانے والے ہیں، قربانی کے موقع پر ان منتروں مناسب آواز یا راگ میں گا کر مخصوص یا مطلوب دیوتا کو بلایا جاتا ہے۔ اس کے راگ یا گیت دیکھتے ہوئے نہرو نے کہا ہے کہ ”اس وید کو ہندوستانی موسیقی کی قدیم ترین مصدر و ماخذ کی حیثیت حاصل ہے۔“
سام وید | پنڈت آشورام آریہ
صفحات 344
Share
10-Days Buyer Protection
View full details