Nazriya E Qomiyat | Asghar Khan نظریہ قومیت عالمی و مقامی تناظر | غلام اصغر خان
Nazriya E Qomiyat | Asghar Khan نظریہ قومیت عالمی و مقامی تناظر | غلام اصغر خان
قوم کیا ہوتی ہے ؟ اس کے بننے میں کیا کیا چیزیں اہم ہوتی ہیں اور پھر قوم سے قومیت کا نظریہ کیوں ؟کس طرح اور کس لیے پھوٹتا ہے اس ساری تاریخی بحث و معلومات پر یہ کتاب مبنی ہے۔ نظریہ قومیت کی ابتدا ٕ ارتقا ٕ اسباب اور اس وقت قومیت کے حوالے سے علمی دنیا میں پاۓ جانے والے مختلف نظریات اور ان کی تفصیل اس تحقیقی کتاب میں موجود ہے۔
قومیت کسی بھی خطے کی اساسی شناخت ہوتی ہے۔ کیوں کہ اس کے تحت رواج پانے والی تاریخی روایات، اقدار، رسوم، اجتماعی احساس، مشترکہ مفاد اور زبان و اطوار باہم مشترک ہوتی ہیں۔ یہی وہ قومیت کا بنیادی وظیفہ ہے جو باہمی انسلاکات اور اشتراکات پر یقین رکھتا ہے۔
غلام اصغر خان کی کتاب "نظریہ قومیت: عالمی و مقامی تناظر" اپنے موضوع کے حوالے سے ایک اہم متن ہے جس میں انھوں نے مقامیت کی تہہ در تہہ متنوع جہات کو بیان کیا ہے۔ مثال کے طور پر قوم اور قومیت، قومیت کے خصائص و علائم، قومیت کے نامیاتی اجزا، تحریک قومیت کا آغاز و ارتقا، قومیت کے فوائد، قومیت کے نقصانات، قومیت کی اقسام، اسلام کا نظریہ قومیت اور برصغیر میں نظریہ قومیت کا ارتقا و پس منظر جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
نظریہ قومیت عالمی و مقامی تناظر
تحقیق و تصنیف | غلام اصغر خان
Share
10-Days Buyer Protection
View full details