Skip to product information
1 of 2

Shah Latif aur Jamaliat | Shabnum Gull | شاہ لطیف اور جمالیات | شبنم گل

Shah Latif aur Jamaliat | Shabnum Gull | شاہ لطیف اور جمالیات | شبنم گل

Regular price Rs.900.00
Regular price Rs.1,200.00 Sale price Rs.900.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

شبنم گل سے ان کے قاری فکری و ذہنی توانائی حاصل کرتے ہیں محسوس یوں ہوتا ہے کہ ان کے کالموں میں سندھ کے جھرنوں ، مرغزاروں ، پھولوں اور سبزہ زاروں سے خموشی ہم کلام ہوتی ہے ۔ شاہ لطیف پر ان کالم بہت پسند کئے گئے، شاہ سائیں کے عارفانہ کلام میں انسان دوستی، انسانیت کے درس سے پھیلتی ہوئی روشنی کے ان گنت زاویوں کو شبنم گل نے بڑے سحر انگیز پیرائے میں بیان کیا ہے۔

 نادر شاه عادل

__________________________________

شبنم اپنی ذاتی و قار، قابلیت اور اپنی خود انحصاری کو محض اپنی ذات تک محدود نہیں رکھ رہیں اور اپنی دھرتی اور لوگوں کے سارے رشتوں ، یہاں کے پھولوں اور پتوں کی خوشبوؤں ، ڈالیوں پر لہراتے رسیلے پھلوں، چہکاریں مارتی یا ہو کے بھرتی آوازوں حتی کہ یہاں کی جھاڑیوں کے کانٹوں اور بہتی بلتی ریت پر ننگے پاؤں چلنے والے چھالوں کو اپنے لہو میں بسا کر اس سب کے اندر سے زندگی میں سکھ بھرنے کا راستہ سمجھا رہی ہیں۔

 محمد حمید شاہد

__________________________________

شبنم کی گفتگو میں سندھ کے لہجے کی سادگی مٹھاس اور دھرتی کے انسانوں سے محبت اور دردمندی کی مہکار ہے۔ دھرتی، فطرت، محبت و امن کی پر چار کر نیوالی شبنم بذات خود صوفی مزاج رکھتی ہیں۔

گوہر تاج

__________________________________

شبنم گل کی تحریر میں ظلم و جبر کے خلاف رد عمل پایا جاتا ہے ۔ وہ دردمند دل رکھنے والی حساس قلمکار ہیں ۔ ان کی تحریروں میں انسان دوستی ، رواداری اور صوفیانہ سوچ کی عکاسی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر شیر شاہ سید

__________________________________

شبنم گل تقابلی ادب کی تخلیق میں مہارت رکھتی ہیں۔ دور جدید میں ان کا نام تقابلی ادب کے حوالے سے نمایاں طور پر لیا جا سکتا ہے۔ صوفی ازم کے موضوع ہر پر دو دہائیوں سے لکھ رہی ہیں ۔ شاہ لطیف کو انہوں نے جدید سائنسی ، ما بد الطبیعاتی و ما بعد از نفسیات کے حوالوں سے بیان کیا ہے۔

اشتیاق انصاری

10-Days Buyer Protection

View full details