Skip to product information
1 of 1

Adab O Insha | Dr Mukhtar Ahmed Zafar | ادب و انشا | ڈاکٹر مختار احمد ظفر

Adab O Insha | Dr Mukhtar Ahmed Zafar | ادب و انشا | ڈاکٹر مختار احمد ظفر

Regular price Rs.400.00
Regular price Rs.600.00 Sale price Rs.400.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

ڈاکٹر مختار احمد ظفر نے اصل کام تو کیا تھا

" ملتان میں شاعری کا دور زریں "اور پھر کوشش کی کہ ان چھ کے چھ شاعروں پر الگ الگ کتابیں آجائیں خاص طور پر اسد ملتانی ، عبدالرشید طالوت ۔ دوسرے انہوں نے دو سے زائد اخبارات کے ادبی ایڈیشن مرتب کئے اور انہیں اہل قلم کی تمام قسموں ( خود دار ، بے خود ، تشہیر کے لئے بے قرار ، تعمیم پر گزارہ کرنے والے) سے گہری واقفیت ہوئی ، تیسرے وہ ریٹائر ہونے کے بعد بھی تدریس سے وابستہ رہے چوتھے وہ پبلشر کی تلاش میں مارے مارے پھرنے کی بجائے عام طور پر اپنی جیب پر بھروسہ کرتے ہیں پانچویں ایک نادان نے ایک یونیورسٹی کے بورڈ آف سٹڈیز میں اکیلے انہی کی تصانیف پر پی ایچ ڈی کرائے جانے کی مخالفت کی جب کہ وہی ڈاکٹر محمد امین پر ایسی تجویز کی موافقت کر چکے تھے سو وہ اپنی ہر کتاب کی اشاعت پر مجھے ضرور کہہ دے دیتے ہیں کہ اپنے تنگ نظر یا حاسد شاگرد کو بتادیں کہ اب میری مطبوعہ کتب کی تعداد ۔۔۔۔ ہو چکی ہے ۔ اور چھٹی بات یہ ہے کہ ہماری شاگرد عزیز زنیر ظفر کے والد ہیں اور ان کی اہلیہ ہماری ایک اور شاگرد عزیز شائستہ جمال کی کلاس فیلو ہیں ۔ ساتویں یہ کہ ان کے بچے ان سے اور کتب کی اشاعت کے مشغلے سے محبت کرتے ہیں ۔( ایک مرتبہ میں نے فیس بک پر لکھا کہ میں مختار ظفر کے ادبی مشاغل ، کتب اور بچوں سے تین عشروں سے واقف ہوں ، تب ایک نوجوان کا فون آیا کہ کیا آپ مجھے جانتے ہیں ؟ میری معذرت پر اس نے بتایا کہ میں ڈاکٹر مختار ظفر کی پہلی اہلیہ کا بیٹا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں ۔

ادب و انشا ان کی 16 ویں کتاب ہے جسے فکشن ہاوس لاہور نے شائع کیا ہے جس میں ان کے متفرق مضامین شامل ہیں جن میں سے بعض کے عنوانات درج ذیل ہیں

کلام رسول اللہ کا امتیاز و اعجاز ،کشف الدجی بجمالہ اور سبعہ معلقات، فراق گورکھپوری کا تغزل، کلچر کے تخلیقی اثرات ملتان کی تہذیب و ثقافت پر ، سرائیکی زبان کی قدامت ، ملبہ اٹھا تو نیچے گلاب تھے (زمینی ارتعاش اور دل گداز شعری نغمے ) دوسرے حصے میں راشد کی نصاب میں شامل ایک نظم کا تجزیہ اور کچھ کتابوں پر تبصرہ ہے ، ڈاکٹر اسد اریب نے بیک ٹائٹل پر اپنی قیمتی رائے دی ہے مگر ساتھ یہ بھی لکھ دیا کہ میری مشورت پر انہوں نے کتاب کے آخری دو باب حذف کر دئیے ہیں اور کتاب کا نام ادب و انشا کی صورت میں مختصر بھی کر دیا ہے

 Pages 139

10-Days Buyer Protection

View full details