Muhabbat Man Mehram | Sumaira Hameed محبت من محرم
Muhabbat Man Mehram | Sumaira Hameed محبت من محرم
Regular price
Rs.700.00
Regular price
Rs.1,000.00
Sale price
Rs.700.00
Unit price
/
per
محبت من محرم:
آپ سب اس کہانی کو جانتے ہیں اور افق کو بھی جو غربت اور حالات کی چکی میں پستی ہے لیکن ہمت نہیں ہارتی۔ معمولی سی اجرت پر فرما بنانے والی افق، اپنی محنت اور مسلسل کوشش سے بہت آگے نکل جاتی ہے۔ چند دن پہلے ہم بات کر رہے تھے کہ کیسے لڑکیوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے، حالات کیسے بھی ہوں لیکن خود کو کمزور نہیں پڑنے دینا چاہیے۔ایسے ہی حالات افق کو منہ کے بل گرا دیتے ہیں، لیکن وہ خود کو اندھیروں کی نظر نہیں ہونے دیتی۔
یہ کہانی اس کی ہمت سے زیادہ اس سوچ کی ہے کہ انسان کے پاس کھانے پینے پہننے اوڑھنے کے علاوہ بھی کچھ ہونا چاہیے۔ جب اسے ماں کی ہارٹ سرجری کے لیے پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے تب وہ جان جاتی ہے کہ انسان کے پاس صرف دو وقت کی روٹی ہی نہیں ہونی چاہیے، بڑی مصیبت سے نکلنے کے لیے دوا بھی ہونی چاہیے۔ کہ اسے اتنا کامیاب ہو جانا چاہیے کہ جان سے پیارے عزیز کی زندگی بچانے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔
افق کا دل ٹوٹ جاتا ہے لیکن کیا وہ محبت کو زندگی کا روگ بنا لیتی ہے؟
نہیں! بلکہ وہ محبت کی بد نصیبی کا سایہ اپنی زندگی پر نہیں پڑنے دیتی۔ وہ رات دن کام کرتی ہے اور ایک کامیاب بزنس رن کرنے لگتی ہے۔
یہ جو معجزے ہوتے ہیں نا یہ کوشش کرنے والوں کے لیے ہی ہوتے ہیں، پھر کائنات کا نظام ایسے انسانوں کے راستے میں اچھے لوگ اور آسانیاں لا نے لگتا ہے۔ افق فرزام سے ملتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کی قدر کرتے ہیں اور مشترکہ کامیابی کے لیے سیڑھی بناتے ہیں۔ محبت دل کی معراج بھی ہے اور بیماری بھی۔ اگر محبت کی سمت درست ہو، وہ محرم ہو، اور اس میں شک کی گنجائش نہ ہو تو یہی محبتیں خیر بن جاتی ہے اور انسان کو اس مقام تک لے جاتی ہیں جہاں شاید وہ اکیلا نہیں جا سکتا۔
محبت من محرم ایسی لڑکی کہانی جو زندگی کی ہار کو جیت میں بدل دیتی ہے۔
یہ کہانی ہے فرزام کی کہ اگر حالات ہمیں بلندی سے نیچے لا پٹخیں تو رونے کی بجائے کھڑے ہو جائیں اور کوشش کرکے آگے بڑھ جائیں۔
یہ کہانی ہے عدن کی کہ سچی محبت اور اچھے لوگوں کی ناقدری کا انجام تکلیف دہ ہوتا ہے۔
یہ کہانی زندگی کے ان اتار چڑھاؤ کی ہے کہ جن سے ہم سب کہیں نہ کہیں سے گزرتے ہیں، اور وہی بات کہ کچھ لوگوں کو غم کھا جاتا ہے، اور کچھ لوگ غم کو کھا جاتے ہیں۔ جو غم کو کھا جاتے ہیں، تکلیف سہہ جاتے ہیں، وہ کامیاب ہو جاتے ہیں، وہ زندہ رہ جاتے ہیں۔
نوٹ: محبت من محرم کتاب کا یہ نیا ایڈیشن ہے۔ کتاب ڈس پیچ ہونے کے لیے تیار ہے۔ الحمد للہ
سمیراحمید
See less
Share
10-Days Buyer Protection
View full details