Skip to product information
1 of 1

Moot Ki Riharsal موت کی ریہرسل

Moot Ki Riharsal موت کی ریہرسل

Regular price Rs.300.00
Regular price Rs.500.00 Sale price Rs.300.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
"موت کی ریہرسل "کی رسید نہیں ہوتی!
(عارفہ شہزاد)
موت الجھا دیتی ہے
بندوقوں،خون اور قبروں کی مثلث میں
اسے نظموں میں رکھتے رکھتے
مصرعے تھک جاتے ہیں
ورق کالے ہو جاتے ہیں
اور سیاہی سے اٹے صفحوں سے
طلوع ہوتی ہے، ایک بے وطن عورت
فلسطین اور روہنگیا کا ماتم کرنے والوں کو
درکار ہے
کسی اور ملک کا ویزہ،
بلوچستان کے دکھ لکھنے کے لیے!
لفظوں کے ہاتھ پاوں نکلتے ہیں تو
ان کے سر قلم ہوجاتے ہیں
سر بریدہ نظموں کی لاشیں
چوراہے میں پھینک دی جاتی ہیں
لوگ تالیاں پیٹ پیٹ کر
قاتل کی مشاقی کو سراہتے ہیں
لاشیں کون دفنائے گا؟
لوگ تماشائی ہیں اور
موت ابھی ریہرسل میں مصروف ہے!

10-Days Buyer Protection

View full details