Skip to product information
1 of 1

panch rang پانچ رنگ | حنیف حنفی

panch rang پانچ رنگ | حنیف حنفی

Regular price Rs.400.00
Regular price Rs.500.00 Sale price Rs.400.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
حنیف حنفی صاحب کی کتاب ” پانچ رنگ میں کائناتی تغیر و تبدل پر قدرتی پانچ رنگوں کے طلسماتی اثرات کا فلسفہ پنہاں ہے۔ حنفی صاحب شاعر بھی ہیں اور نثر نگار بھی ہیں۔ ان اصناف کے ساتھ ساتھ وہ ملنے والے کے دل کو مشرف بہ محبت ضرور کرتے ہیں یہی محبت کا کا ئناتی راز ان کی شخصیت کے گرد طواف کے بعد شعر میں ڈھل جاتا ہے اور تصوف ، وحدت و کثرت کے مباحث ، ناسوت و ملکوت کے نفسی منازل پانچ رنگوں میں گوندھ کر خفی صاحب نے اپنے اشعار کی قرآت کرنے والوں کو حقیقی معنوں سے آشنا کیا ہے۔
حکیم عبدالرؤف کیانی (افسانه / ناول نگار )
 
کتاب پانچ رنگ میں شامل تمام کلام انتہائی جامع اور سادہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ سادگی دلکش بھی ہے اور انتہائی دل پذیر بھی، حنیف حنفی کے اس روحانی اور وجدانی کلام سے ان کے قلب کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔ علمی وادبی حوالہ ہو یا تصوف کی دنیا۔ حنیف حنفی بے پناہ صلاحیتوں سے مزین ہیں۔ اللہ پاک ان کے اس مجموعہ کلام کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین
ساجد علی نیازی
حنفی صاحب نے کتاب زیر بحث میں شاعرانہ کلام میں کہا ہے کہ صوفی ازم کا محور محبت ، شفقت اور اجتماعیت ہے جو مختلف عقائد کے لوگوں کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ صوفی ازم زندگی کی پائیدار روایات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ نہ صرف الفاظ و مفروضوں سے بڑھ کر بلکہ ہماری روزمرہ زندگی کیلئے بھی ذہانت اور منفرد وضاحت کو پیش کرتا ہے۔
حاجی راجہ محمد اعظم بھٹی
حنیف حنفی معروف علمی ادبی اور روحانی شخصیت ہیں، ان کی پنجابی شاعری کا شہرہ ہے۔ لوگ ان کی شاعری کے دلدادہ ہیں ، ادبی لحاظ سے گوجر خان کی قد آور شخصیت ہیں ۔ پانچ رنگ سے پہلے ان کی چالیس سے زائد کتب منظر عام پر آچکی ہیں ۔ ان کی شاعری میں تصوف کے ساتھ ساتھ زندگی کے بے شمار ایسے رنگ ہیں جو پڑھنے والے کوسوچنے پہ مجبور کر دیتے ہیں اور اس کے دل و دماغ کے بند دروازے وا ہوتے چلے جاتے ہیں۔
امتیاز گلیانوی (برطانیہ)

10-Days Buyer Protection

View full details