3 Books set of Maulana Wahiduddin Khan | Asbaqy Tareekh + Awraqy Tareekh + Naqoshy Tareekj
3 Books set of Maulana Wahiduddin Khan | Asbaqy Tareekh + Awraqy Tareekh + Naqoshy Tareekj
اسلامی تاریخ کے سبق آموز واقعات | تین جلدوں کا سیٹ
تاریخ کا مطالعہ کئی طریقوں سے ہو سکتا ہے۔ مثلاً فخر کے جذبہ کی تسکین حاصل کرنا یا ماضی کی معلومات کے طور پر اس کو دیکھنا۔ زیرِ نظر کتاب میں اس کے بجائے تاریخ کا مطالعہ سبق اور نصیحت کے لیے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مقصد کے تحت تاریخ کو پڑھنا بےحد اہم ہے اور اگر اس سے صحیح تاثر لیاجائے تو وہ زندگی کی تعمیر کامؤثر ترین ذریعہ ہے۔
مؤرخین عام طور پر اسلامی تاریخ کے جس پہلو سے سب سے زیادہ متاثر ہیں وہ اسلام کی استثنائی نوعیت کی انتہائی تیز رفتار جغرافیائی توسیع ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ اسلام کے دوست اوردشمن دونوں میں سے کوئی بھی اس واقعے سے صحیح سبق نہ لے سکا۔ اسلام کے معترضین نے اسلامی تاریخ کے اس واقعہ سے زیادہ تر فخر کی غذا لی۔ اس کے برعکس اسلام کے معترضین نے اس واقعہ سے یہ نتیجہ نکالا کہ اسلام کی اصل طاقت اس کی تلوار ہے نہ کہ اس کی آئیڈیالوجی۔
زیرِ نظر کتاب گویا کہ اسلام کی تاریخ کادرست زاویہ سے مطالعہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس اعتبار سے شاید یہ کہنا صحیح ہو گا کہ وہ غلط طریقہ مطالعہ کی تصحیح کی طرف ایک قدم ہے۔ اگرچہ وہ محدود بھی ہے اور غیر مرتب بھی۔
وحید الدین
Share
10-Days Buyer Protection
View full details