Skip to product information
1 of 3

Aurto Ki Nijat | Vladimir Lenin | عورتوں کی نجات | لینن

Aurto Ki Nijat | Vladimir Lenin | عورتوں کی نجات | لینن

Regular price Rs.600.00
Regular price Rs.800.00 Sale price Rs.600.00
Sale Sold out

محنت کش عورتوں سے خطاب

رفیقو ! ماسکو سوویت میں جو انتخابات ہوئے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزدور طبقے میں کمیونسٹ پارٹی کا رسوخ بڑھ رہا ہے۔

 محنت کش عورتوں کو انتخابات میں اور بھی زیادہ حصہ لینا چاہئے ۔ سوویت حکومت دنیا میں واحد اور پہلی حکومت ہے جس نے ان تمام پرانے ، بورژوا، قابل نفرت قوانین کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا جن کے تحت مردوں کے مقابلے میں عورتوں کا درجہ کمتر تھا ، مرد مراعتی رتبے کے حامل تھے، مثال کے طور پر ازدواجی حقوق اور بچوں کے سلسلے میں ۔ سوویت حکومت ، محنت کش عوام کی حکومت دنیا میں پہلی اور واحد حکومت ہے جس نے جائیداد کے سوالات سے تعلق رکھنے والی مردوں کی تمام مراعات منسوخ کر دیں جو شادی اور خاندان کے متعلق قوانین کے تحت تمام بورژوار پبلکوں، یہاں تک کہ انتہائی جمہوری رپبلکوں میں ابھی تک موجود ہیں۔ جہاں زمیندار، سرمایہ دار اور تاجر موجود ہیں وہاں قانون کی نظر تک میں عورتیں مردوں کے مساوی نہیں ہو سکتیں۔

جہاں زمیندار، سرمایہ دار یا تاجر نہیں ہیں اور جہاں محنت کش لوگوں کی حکومت ان استحصال کرنے والوں کے بغیر ایک نئی زندگی کی تعمیر کر رہی ہے قانون کی نظر میں مرد اور عورتیں مساوی ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

قانون کی نظر میں مساوات ضروری نہیں ہے کہ حقیقت میں بھی مساوات ہو۔

 ہم چاہتے ہیں کہ محنت کش عورتیں نہ صرف قانون کی نظر میں بلکہ حقیقت میں محنت کش مردوں کے مساوی ہوں ۔ اس کے لئے محنت کش عورتوں کو اجتماعی کاروباری اداروں کے نظم و نسق میں اور ریاست کے انتظامیہ میں بھی زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئے۔

نظم و نسق میں حصہ لینے سے عورتیں تیزی سے سکھیں گی اور مردوں کے برابر ہو جائیں گی۔

سوویت میں زیادہ محنت کش عورتیں منتخب کیجئے، کمیونسٹ اور بے پارٹی کی دونوں۔ اگر وه ایماندار محنت کش عورتیں ہیں اور عقلمندی اور ذمہ داری سے اپنا کام کرنے کی اہل ہیں اگر چہ پارٹی کی ممبر نہیں ہیں تو انہیں ماسکو سوویت میں منتخب کیجئے!

ماسکو سوویت میں زیادہ محنت کش عورتیں بھیجے  ماسکو کا پرولتاریہ یہ دکھا دے کہ وہ ہر چیز کرنے کو تیار ہے اور ہر چیز کر رہا ہے فتح کی جد و جہد کے لئے، پرانی عدم مساوات کے خلاف عورتوں کی پرانی بورژ واذلت کے خلاف لڑنے کے لئے!

پرولتاریہ اس وقت تک مکمل آزادی حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ عورتوں کے لیے مکمل  آزادی حاصل نہ کر لے۔

لینن

لینن کا مجموعہ تصانیف،

پانچواں روسی ایڈیشن ، جلد 40

158صفحات

 

10-Days Buyer Protection

View full details