نوجوان ورتھر کی داستان غم | Nojwan Warthr Ki Dastan E Gum
نوجوان ورتھر کی داستان غم | Nojwan Warthr Ki Dastan E Gum
Regular price
Rs.300.00
Regular price
Rs.450.00
Sale price
Rs.300.00
Unit price
/
per
نوجوان ورتھر کی داستانِ غم
یہ ناول جرمنی کا ایک عالمگیر شہرت رکھنے والا فلسفی، شاعر، ڈرامہ نگار اور ناول نویس یوحان وولف گانگ گوئٹے (1749) نے لکھا تھا۔ آپ نے قدیم زبانوں کے علاوہ مذہب و سائنس، تاریخ و جغرافیہ، ادب و فنون لطیفہ، شہسواری اور سپہ گری کی تعلیم حاصل کی۔ پہلے ہی ملاقات میں نپولین نے لکھا کہ بے شک گوئٹے ایک مکمل انسان ہیں۔
ناول کا مرکزی کردار ورتھر اور شارلوٹے ہیں۔ دونوں حسین و جمیل نوجوان زمانہ شباب میں اپنے آب و تاب سے جی رہے ہیں۔ دونوں پہلی دفعہ ایک محفلِ رقص میں روبرو ہوئے۔ اور ورتھر کا دل پہلے ہی دیدار میں اس کے ہاتھ سے چلا جاتا ہے۔ اور دل کے ساتھ ساتھ صبر و قرار بھی رخصت ہو جاتا ہے۔ لیکن ورتھر کی بدقسمتی تب شروع ہوتی ہے جب اس کو معلوم ہوتا ہے کہ شارلوٹے پہلے سے ہی البرٹ کے سے منسوب ہو چکی ہے۔ شروع میں ورتھر اس بات کی پروا کئے بغیر اپنے خیالوں میں مست ہوتا ہے۔ دونوں ملتے جلتے ہیں اور ورتھر اپنا دل بہلاتا رہتا ہے۔
یہ زمانہ بہرحال لطف سے گزرتا ہے۔
جب یورپ میں سرما کی شدت ختم ہو جاتی ہے اور موسم معتدل ہو جاتا ہے۔ اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے۔ پھولوں اور سبزے سے ہری بھری وادیاں دل کو لبھاتے ہیں۔ پہاڑ کی طراوت گدگدی پیدا کرتی ہے۔ اور فضا میں تتلی کو مصروفِ رقص دیکھ کر بے اختیار پرواز کی خواہش ہوتی ہے۔ جب میں نے وادی پر نظر ڈالی تو اس منظر سے بہت متاثر ہوا۔ سامنے درختوں کا جھنڈ ہے۔ اس کے سائے میں بیٹھنا کتنا فروخت بخش ہے۔ اور وہاں پہاڑ کی چٹانیں کتنی خوبصورت نظر آتی ہے۔ کاش تم آکر اس دلفریب منظر کا جائزہ لیتے۔ اور پھر وہاں سے پہاڑوں اور وادیوں کا وہ خوش گوار سلسلہ!!! اے کاش میں ان وادیوں میں گم ہو جاتا اور ان وادیوں میں چکر لگاتا ہوا آیا مگر جس چیز کی مجھے تلاش تھی وہ نہیں ملی۔
شارلوٹے کی البرٹ سے شادی ہوجاتی ہے۔ شروع میں تو ورتھر اور شارلوٹے بنا کسی رکاوٹ کے ملتے جلتے رہتے ہیں۔ البرٹ کو ورتھر سے آہستہ آہستہ جلن سی ہوجاتی ہے۔ کیونکہ شارلوٹے کو ہنستے اور گھل مل کر دیکھنے سے آگ بگولہ ہوتا جاتا ہے۔ اور شارلوٹے کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ورتھر پورے کائنات سے بیزار ہو جاتا ہے۔ اُدھر شارلوٹے ایک کرب سے گزرتی ہے۔ ایک طرف خاوند سے وفاداری اور دوسرے طرف ورتھر سے ہمدردی۔ بچاری چاہتے ہوئے بھی کسی ایک کو نہیں ٹکرا سکتی۔ ورتھر کا تڑپنا حد سے تجاوز کر جاتا ہے۔ اور وہ مجبور ہوکر اپنے تڑپنے کا مستقل حل تلاش کر لیتا ہے۔
~ کس کے گھر جائے گا سیلاب فنا میرے بعد۔۔۔۔۔۔
Share
10-Days Buyer Protection
View full details