Hindustan ka Tareekhi Khaka ہندوستان کا تاریخی خاکہ | کارل مارکس
Hindustan ka Tareekhi Khaka ہندوستان کا تاریخی خاکہ | کارل مارکس
ہندوستان کا تاریخی خاکہ | مارل مارکس | Hindustan ka Tarikhi Khaka
ہندوستان کا تاریخی خاکہ مارکس اور اینگلز کی کتاب ، اس میں مارکس نے ہندوستان کی تاریخ کا خلاصہ پیش کیا ہے ۔ یہ کتاب بنیادی طور پر ۲۶۴ تا ۱۸۸۵ء تک کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے اور نہایت عمدہ کتاب ہے ۔ اس میں مارکس اور اینگلز نے ہندوستان کی تاریخ سے منسلک واقعات کو اس طرح بیان کیا ہے کہ کتاب ہندوستان کی تاریخ کا انسائیکلو پیڈیا بن گیا ہے۔ ہندوستان کی تاریخ سے منسلک واقعات اور خاص طور برٹش پیرڈ پر مارکس کی رائے جاننے کے لیے یہ بڑی اہم کتاب ہے ۔ گو کہ ہندوستان کی تاریخ سے منسلک مختلف واقعات پر مارکس نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے ان سے جزوی طور پر اختلاف بھی ممکن ہے، مگر اس کتاب میں مارکس اور اینگلز نے جس تاریخیت اور سیاسی بصیرت سے کام لیا ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
ہندوستان کا تاریخی خاکہ بہت ہی بہترین کتاب ہے جس کارل مارکس نے ہندوستان کا تاریخی خاکہ پیش کیا یہ کتاب بنیادی طور پر 804 سے لے کر 1857 تک کے تاریخی واقعات احاطہ کرتی ہے جس میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد اور انکی فتوحات خراساں میں مسلمان حکمران خاندان ، محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملے اور اس کی اولاد کا دور حکومت ، غوری خاندان کا عروج ، دہلی کا خاندان غلاماں ، خلجی خاندان تغلخ خاندان ، خاندان سادات ، لودھی خاندان اور بابر کی ہندوستان میں آمد اور اس کے بعد مغلیہ خاندان ، مغلیہ خاندان میں بابر کا عہد حکومت ، ہمایوں کا پہلا اور دوسرا اقتدار ، دہلی میں سوری خاندان ، اکبر کا دور حکومت ، جہانگیر کا عہد حکومت ، شاہجہان کا دور حکومت ، اورنگزیب کا دور اقتدار اور مرہٹوں کا عروج ، یورپی تاجروں کی ہندوستان میں آمد ، اورنگزیب کے جانشین پانی پت کی جنگ مغل اقتدار کا خاتمہ ، پانی پت کے جنگ کے بعد ہندوستان کی حالت ،،۔۔
ہندوستان پر بیرونی حملے ، ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیسے قبضہ کیا ؟ کرناٹک میں انگریزوں اور فرانسیسیوں کی جنگ ، بنگال کے واقعات ، کلائیو کا دوسرا دور ، مدارس اور بمبئی کی صورتحال ، وان ہسٹنگرز کا نظم و نسق ، برطانیہ میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے معاملات کیا تھے ، لارڈ کانوالس کی انتظامیہ ، پارلیمانی کاروائیاں ، سرجان شورس کا نظم و نسق ، لارڈ ویلزلےکا دور ، لارڈ کانوالس کا دوسرا دور ، سر جارج بارلو کی انتظامیہ ، لارڈ منٹو کا دور ، لارڈ ہیسنگز کا دور ، ، ایسٹ انڈیا کمپنی کا آخری دور حکومت ، سر چارلس مٹکاف عارضی گورنر جنرل ، لارڈ آک لینڈ ، لارڈ ایلن بروکا دور ، لارڈ ہارڈنگ کا دور ، لارڈڈلہوذی کا نظم و نسق ، لارڈ کنینگ کا دور حکومت ،۔۔
اس کے بعد ہندوستان کی پہلے جنگ ازادی جو ۱۸۵۷ تا ۱۸۵۹ ، ہندوستان میں برطانوی راج ، ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ اور اس کے کاروائیوں کا نتائج ، ہندوستان میں برطانوی راج کے نتائج ، ہندوستانی فوج میں بغاوت ، ہندوستانی میں بغاوت ، ہندوستانی سوال ، ہندوستان سے موصول ہو نے مراسلات ، یورپ کی سیاسی صورتحال ، ہندوستان میں برطانوی آمدنیاں ، دہلی کی تسخیر ، آنے والا ہندوستانی قرضہ ، انڈین بل ، ہندوستان میں محصولات ، صنعتی سرمایہ کا آغاز ، حفاظتی تجارتی پالیسی اور آزاد تجارت ، ہندوستانی تاریخ کے متعلق یاداشتیں کارل مارکس اور اینگلز کے خط ،۔۔۔
Pages 352
Share
10-Days Buyer Protection
View full details