Skip to product information
1 of 1

Jagirdari Or Samraj | Hamza Alvi جاگیرداری اور سامراج

Jagirdari Or Samraj | Hamza Alvi جاگیرداری اور سامراج

Regular price Rs.400.00
Regular price Rs.600.00 Sale price Rs.400.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
کتاب: جاگیرداری اور سامراج
مصنف: حمزہ علوی
"سامراج اور جاگیرداری" کے بعد پروفیسر حمزہ علوی کے مضامین کا یہ دوسرا مجموعہ ہے جس میں پاکستان کے بارے میں مضامین ہیں۔ حمزہ علوی کی تحقیق کا دائرہ بڑا وسیع ہے۔ اس میں سوشیولوجی، علم بشریات ، سیاسیات اور تاریخ سب آ جاتے ہیں۔ چونکہ ان علوم پر ان کی مضبوط گرفت ہے۔ اس لیے جب وہ کسی موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں تو اس کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتے ہوئے وجوہات و اسباب کی تہہ تک جا کر اس کا تجزیہ کرتے ہیں۔
اس کتاب میں شائع ہونے والے مضامین سے اندازہ ہوگا کہ انہوں نے قیام پاکستان، اور آزادی کے بعد نئی ریاست کی ساخت و تشکیل اور سیاسی اداروں کے عمل ، اور معاشرے میں پیدا ہونے والے تضادات کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کیاہے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ نو آبادیات کے خاتمہ کے بعد دوسرے نو آزاد ملکوں کی تاریخ کو بھی ان کے ذریعہ سمجھنے میں مدد ملے گی۔
علمی مضامین کا ترجمہ کرتے ہوئے جو مشکلات پیش آتی ہیں، اس کا اندازہ مترجم کو ہوتا ہے۔ اس لیے اصطلاحات کی غیر موجودگی میں، جب نئی اصطاحیں وضع کی جائیں تو وہ یقینا مسائل پیدا کرتی ہیں۔ لیکن مترجمین نے اس بات کی پوری کوشش ہے کہ جہاں تک ہو سکے سادہ اور واضح ترجمے میں حمزہ علوی کے مطالب کو بیان کیا جائے۔
مضامین کے ترجمے طاہر کامران، ظفر علی خان اور ڈاکٹر مبارک کے کیے ہوئے ہیں۔

10-Days Buyer Protection

View full details