Skip to product information
1 of 1

Khutbat E Iqbal | Ek Mutala | Prof. Narjis Iftikhar | خطبات اقبال | پروفیسرنرجس افتخار

Khutbat E Iqbal | Ek Mutala | Prof. Narjis Iftikhar | خطبات اقبال | پروفیسرنرجس افتخار

Regular price Rs.450.00
Regular price Rs.600.00 Sale price Rs.450.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

پروفیسر نرجس افتخار ایک ایسی خوش بخت دانشور ہیں جن کیلئے اقبال کا ترانہ ہوش سنبھالتے ہی بانگ در ابن گیا تھا درس د تدریس سے کے آغاز سے برسوں پیشتر وہ چولہے کے پاس بیٹھ کر اپنی ماں سے اقبال کی نظمیں سنا کرتی تھیں چنانچہ وہ تعلیم کے با قاعدہ آغاز کے بعد اقبالیات کی تعلیم و تفہیم ہی کو اپنا اولین فریضہ قرار دینے لگیں یہ اسی ذوق وشوق کا کرشمہ ہے کہ انہوں نے خطبات اقبال جیسے فلسفیانہ موضوع پر قلم اٹھایا اقبال کے تصور اجتہاد اور تصور زماں پر بڑی دقت نظر سے روشنی ڈالی ہے۔

پروفیسر نرجس افتخار نے خود کو ان فلسفیانہ خطبات تک محدود نہیں رکھا بلکہ خطبات کے ساتھ ساتھ اقبال کے شاعرانہ اعجاز کی تحسین کو بھی مد نظر رکھا ہے اپنے مضمون بعنوان اقبال بارگاہ ابوتراب میں اقبال کی نظم در شرح اسرار اسمائے مرتضی علی کی تفہیم و تشریح کے دوران پروفیسر نرجس افتخار نے کیا خوب کہا ہے کہ یہ اقبال کی وہ حجاب در حجاب اور پر اسرار نظم ہے ادب اور عرفان دونوں پہلووں سے اس کا جلال اور جمال بے مثال ہے عقیدت اور احترام کا یہی انداز پروفیسر صاحبہ نے اقبال کے نعتیہ کلام کی تحسین و تفہیم میں رکھا ہے اقبال کے فلسفہ و شعر سے ان کی یہ خلاقانہ وابستگی ہماری نقد و نظر کی دنیا میں خوشگوار ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔

اللہ کرے روز قلم اور زیادہ !

پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد ملک

ممتاز ماہر اقبالیات

سابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی

__________________________________

تشکیل جدید الہیات اسلامیہ کے عنوان سے ترتیب پانے والے خطبات اقبال، علامہ محمد اقبال کی فلسفیانہ فکر کا نقطہ عروج ہیں ۔ ان خطبات میں انھوں نے مشرق و مغرب کے فلاسفہ، فقہا اور صوفیہ کے افکار و تصورات کے تناظر میں الہیات اسلامیہ کی نئے سرے سے تعبیر تشکیل کرنے کی سعی کی ہے۔ اپنے مشمولات کے اعتبار سے یہ خطبات اہم اور فکر انگیز ہی نہیں، بصیرت افروز بھی ہیں۔

پروفیسر نرجس افتخار نے ان خطبات میں سے چار خطبات کی تشریح و تعبیر پیش کی ہے۔ اس کاوش کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے معتبر علما کے علاوہ اپنی ذاتی فکر کی روشنی میں بھی خطبات کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور سوچے سمجھے بغیر ، دوسروں کی آرا پر انحصار نہیں کیا۔ یہ خطبات کو سمجھنے کی ایک تازہ کوشش ہے جس میں انفرادی نظر کو اہمیت حاصل ہے۔ پروفیسر صاحبہ نے زمان و مکان اجتهاد تصور تقدیر دعا کو سہل انداز میں بیان کیا ہے۔ ان کا اسلوب عام فہم ہے اور قاری کے لیے رکاوٹ نہیں بنتا۔ اس اہم کوشش پر پروفیسر نرجس افتخار دادو تحسین کی مستحق ہیں۔

مجیبہ عارف

صدرنشیں، اکادمی ادبیات،  اسلام آباد پاکستان

10-Days Buyer Protection

View full details