Skip to product information
1 of 1

Multan Tareekh ky ainay main ملتان تاریخ کے آینے میں

Multan Tareekh ky ainay main ملتان تاریخ کے آینے میں

Regular price Rs.800.00
Regular price Rs.1,200.00 Sale price Rs.800.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
زیر نظر کتاب ملتان پر لکھے گئے مضامین کا مجموعہ ہے جو تاریخ, تصوف, ادب, ثقافت اور دیگر موضوعات پر مشتمل ہے میں جب بھی ملتان پر کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو مجھے اس بات کا شدت سے احساس رہتا ہے ہے کہ کسی بھی محقق نے ملتان کی تاریخ مکمل احاطہ نہیں کیا اس میں قصور محقق کا نہیں بلکہ ان کی پانچ ہزار سالہ تاریخ کا ہے جو ہر دور میں اس طرح پھیلی ہے کہ کوئی لکھنے والا تاریخ ملتان کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ملتان کی تاریخ کا جائزہ نہیں لے سکتے۔ کتاب کی تدوین کے دوران بہت سارے نٰئے واقعات پڑھنے کو ملے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس طرح کی کتاب کو بہت پہلے منظر عام پر آ جانا چاہیے تھا۔
یہ کتاب جو کہ کسی بھی محقق کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ آپ کو درجنوں اہل قلم کے مضامین پڑھنے کو ملیں گے جو انہوں نے ملتان میں مختلف اوقات میں لکھے۔ اسی وجہ سے یہ کتاب اپنی اسلوب کی وجہ سے ہر مضمون میں مختلف دکھائی دے گی۔ مجھے خود بھی جب یہ مضامین بار بار پڑھنے پڑے تو ہر بار ہر مضمون میں مختلف دکھائی دے گی ابھی جب یہ مضامین بار بار پڑھنے پڑے تو ہر بار مجھے ہر مضمون نے مجھے نیا لُطف دیا۔یقینا آپ بھی اسی کیفیت سے گزریں گے اس کتاب کو مرتب کرنے میں اگرچہ کئی سال لگ گئے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میری محنت رایگاں نہیں گٰئی اس وقت آپ کے ہاتھوں میں تاریخ ملتان پر سو سے زائد مضامین پر مشتمل پہلی کتاب ہے آنے والے دنوں میں جو بھی کوئی کام کرےگا بہت سی کتابوں کی بجائے یہ کتاب ملتان کی تاریخ کے متعلق بہت سے راستے دکھایے گی۔ جس کے بعد مجھے امید ہے کہ ملتان کے مختلف گوشوں پر اور بھی کام سامنے آئیں گے اہل قلم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ملتان پر قلم اٹھایا پھر اس کو کتابی صورت میں آئے اور پھر وہ مجھے تک پہنچایا آپ ایک ایسی کتاب ہے جس میں بڑے کے ساتھ ملتان سے محبت کرنے والے کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔
ملتان تاریخ کے آئینے میں
ترتیب، تہذیب و تدوین | خلیل احمد
صفحات | 576

10-Days Buyer Protection

View full details